پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی 15 روز کے لیے نظربند

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں نظربند کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نظربندی کا آرڈر جاری کیا، جس کے مطابق شاہ محمود قریشی 15 روز کے لیے جیل میں نظربند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی…

الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان بحال

پشاور: ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور انٹرا پارٹی…

بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت، کل سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی: نگراں سندھ حکومت نے بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کل سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر صوبے بھر میں عام تعطیل کی…

سعودیہ میں غیر ملکی عازمین حج کی رجسٹریشن کا آغاز

ریاض: غیر ملکی عازمین حج 2024 کے لیے سعودی عرب نے باضابطہ رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اور ان کے اہل خانہ کی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں ایپ…

قائد ن لیگ نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے پارٹی قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جنہیں…

چاہت فتح علی خان لاہور سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑیں گے

لاہور: گلوکاری کے انوکھے انداز کے باعث شہرت سمیٹنے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ چاہت فتح علی خان…

پرویز الٰہی کو جیل میں دل کی تکلیف، اسپتال منتقل کردیا گیا

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ…

اداکارہ ایمن سلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

کراچی: بہت کم عرصے میں اداکاری کے میدان میں لوہا منوانے والی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں۔ ایمن سلیم سابق عظیم وکٹ کیپر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔ اداکارہ ایمن سلیم نے ڈرامہ چپکے چپکے سے اپنے کیریئر کی شروعات کی، جس…

بلے کے نشان کی بحالی کیلیے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بلے کا نشان واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے اور امید ہے سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔ ہمارا نشان بحال ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں…

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع

میلبورن: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق منگل سے میلبورن میں شروع والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کی اطلاعات ہیں، سرفراز احمد کو ڈراپ کر کے…