آکسیجن اور وینٹی لیٹرز پر مریضوں میں 28 فیصد کمی آئی، اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آکسیجن اور وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی، اسمارٹ لاک ڈاؤن، ایس او پیز، عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے۔
اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 20 جون کو پاکستان میں کورونا کے 2969 مریض آکسیجن پر تھے، 20 جون کو پاکستان میں کورونا کے 546 مریض وینٹی لیٹر پر تھے، کل الحمدللہ یہ تعداد کم ہوکر آکسیجن پر 1762، وینٹی لیٹر پر 394 تھی۔ انہوں نے کہا کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل سے صحت کی حفاظت اور روزگار بھی چلتا رہے گا، ورنہ جو امریکا، برازیل، بھارت میں ہورہا ہے، خدانخواستہ یہاں بھی ہوسکتا ہے۔