وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیکورٹی اور امن اوامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سمیت دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔