جاپانی کمپنی ٹون کا کمال، نازیبا تصاویر کھنچنے سے انکار کرنے والا سمارٹ فون تیار

ٹوکیو : سمارٹ فونز کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ان موباءل پر نازیبا مواد کو رکھنے اور بھیجنے کا رجحان بھی بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی نے ایک ایسا سمارٹ فون متعارف کروایا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو ایسا کرنے سے روکنا ہے۔جاپان کی کمپنی ٹون نے ای 20 نامی اسمارٹ فون تیار کیا ہے جس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے نازیبا سیلفیز لینے کو بلاک کردیا جاتا ہے۔

دوسری جانب یہ ٹیکنالوجی ممکنہ نازیبا تصاویر کو آٹومیٹیکل بلاک کر دیتی ہے اور والدین کو بھی بھیج دیتی ہے یہ فون نوجوان افراد کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں والدین کے لیےبہترین حفاظتی فیچرز دیئے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔