الیگل نان کسٹم کپڑے کے تھان سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: شہر میں الیگل نان کسٹم کپڑے کے تھان سپلائی کرنے والا ملزم ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کو گارڈن کے علاقے سے دوران پٹرولنگ گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے الیگل نان کسٹم 22 کپڑے کے تھان برآمد کیے گئے۔ ملزم کا نام عمران علی ولد علی رحمان ہے.


ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم الیگل نان کسٹم کپڑے کے تھان شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے برآمد نان کسٹم کپڑے کے تھان اور گاڑی نمبر KW-2611 کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کو زیر دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کیا گیا. ملزمان و برآمدہ سامان مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔