ایمان دار بنیں، حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، حمزہ علی عباسی

کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے۔
حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ دوسروں کے ساتھ خاص طور پر اپنے خاندان والوں اورغریبوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کریں۔ اداکار نے مزید کہا کہ ایمان دار بنیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے کسی بھی اقدام یا برے الفاظ سے دوسرے محفوظ رہیں۔
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ صدقہ کریں، انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، سکون اللہ ہی کی طرف سے ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔