سونے کی قیمت میں مزید کمی
سونے کی قیمت میں مزید کمی، ایک ملی گرام 8 روپے میں دستیاب
عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت ا ڈالر زجبکہ گزشتہ روز 8 ڈالر زکی کمی ریکارڈ کی گئی.دو روز میں 12 ڈالرز کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1705 ڈالرز تک پہنچ گئی۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 280 روپے کمی سے 97 ہزار 620 روپے اور دس گرام سونا 239 روپے سستا ہوکر 83 ہزار 693 روپے کا ہوگیا۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے حساب سے پاکستان میں ایک گرام سونےکی قیمت 8881 روپے42 پیسے جبکہ ایک ملی گرام سونے کی قیمت 8 روپے 88 پیسے تک پہنچ گئی۔ملک بھر میں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی خرید و فروخت بالترتیب 1050 اور دس گرام 900.20 روپے کے ساتھ ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.36 ڈالر سستی ہوکر 17.64 ڈالر ہوگئی۔