سندھ میں آج اور کل مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

عالمگیر وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سندھ میں آج اورکل مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کے دوران کریانہ، سبزی اور گوشت کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا جب کہ لاک ڈاؤن کے دوران ڈیری کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔ دوسری جانب کھانے پینے کی اشیاء اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ کسی اور کاروبار کی اجازت نہیں ہو گی، شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹیں بند رہیں گی۔ علاوہ ازیں پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی ایس او پی کے تحت چلنے کی اجازت ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔