Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
صحت

پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے متجاوز

شیئر کریں
پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے متجاوز

کراچی: پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ ماہرین نے غیر صحت مند طرزِ زندگی کو اس مرض میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ماہرین طب کے مطابق حیدرآباد میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو ذیابیطس کا عارضہ لاحق ہے اور یہ وہ بیماری ہے جس میں احتیاط نہ کرنا دیگر امراض کا سبب بنتا ہے لہٰذا بڑھتی عمر کے ساتھ شوگر کے ٹیسٹ کو یقینی بنانا اور صحت صحت مند زندگی کے لیے روزانہ واک کرنا سب سے اہم اور ضروری عنصر ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ذیابیطس صرف انسولین کے نہ بننے یا کم بننے تک محدود نہیں بلکہ یہ آنکھوں، گردوں اور دل کی بیماریوں کا بھی سبب بن سکتی ہے۔

پاکستان میں 33.5 فیصد تقریباً ساڑھے 3 کروڑ لوگ ذیابیطس کا کا شکار ہیں جن کی عمر 18 سال سے اوپر ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ کم از کم 30 منٹ تک چلنے کو معمول بنائیں، گھر کا کھانا کھائیں اور باہر کے کھانے سے اجتناب کریں۔

ہر سال 14 نومبر کو ذیابیطیس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جاتا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ احتیاط، متوازن غذا اور روزانہ کی جسمانی سرگرمی ہی اس مرض کے خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/the-number-of-diabetes-patients-in-pakistan-exceeds-35-million/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں