کورونا وائرس کا قہر: 3386 افراد لقمہ اجل بن گئے

بیجنگ: چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا کے ۹۰ ممالک کو اب تک اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، جس کے باعث اب تک 3386 افراد ہلاک ہوچکے ہیں .

اب تک دنیا بھر میں اس نئے اور مہلک وائرس سے 98،424 افراد متاثر ہوچکے ہیں جس کا اب تک کوئی علاج دریافت نہ ہوسکا جب کہ اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کا صحت یاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 55,640 افراد اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

چین میں اب تک کورونا وائرس سے 80,552 لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3,042 تک پہنچ گئی،

چین کے بعد اس وائرس سے سب سے زیادہ اموات یورپ کے ملک اٹلی میں ہوئیں،

اٹلی میں اب تک اس وائرس سے 148 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,858 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے تسیرا متاثر ہونے والا ملک ایران ہے، جہاں وائرس سے اب تک 108 اموات ہو چکی ہیں، اور مجموعی متاثرین کی تعداد 3,513 ہے۔

چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جہاں 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 6,284 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں۔

پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئی جہاں اب تک 13 افراد ہلاک ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد226 ہے۔

دیگر ممالک میں فرانس میں 7، جاپان میں 6، اسپین اور عراق میں تین تین اموات واقع ہوئی ہیں جب کہ سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں ایک، ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 7 ہو گئی ہے، جس کے بعد سیاحوں پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارت میں بھی وائرس کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔