اٹلی میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی

روم: دنیا کے متعدد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس میں اٹلی میں کہرام مچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا کے ۹۰ ممالک کو اب تک اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، اس وبا میں 3386 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
چین کے بعد اس وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں، اب تک اس وائرس سے 148 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، متاثرین کی تعداد 3,858 ہے۔
یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں اس نئے اور مہلک وائرس سے 98،424 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ اس بیماری کا اب تک کوئی علاج دریافت نہ ہوسکا۔
چین میں اب تک کورونا وائرس سے 80,552 لوگ متاثر ہوچکے ہیں کورونا وائرس سے تسیرا متاثر ہونے والا ملک ایران ہے، جہاں وائرس سے اب تک 108 اموات ہو چکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔