فرانس: 3 ماہ کے بچے کی قے میں کیڑا نکل آیا، خشک دودھ کا استعمال مضر صحت قرار

فرانس: 3 ماہ کے بچے کی قے میں کیڑا نکلا آیا، جس کے بعد ماں نے خشک دودھ بنانے والی کمپنی کے خلاف شکایت پولیس کو درج کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی پولیس کا کہنا تھا کہ بچے نے خشک دودھ پیا، جس کے بعد یہ ہولناک واقعہ پیش آیا۔ طفیلی کیڑے (پیراسائیٹک وارم) کے پیٹ سے نکلنے کے بعد فرانسیسی خاتون نے کمپنی کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

واقعے سے متعلق متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ کیڑا ڈانون نامی کمپنی کے خشک دودھ کے ڈبے میں موجود تھا، جو بچے کے پیٹ میں گیا۔ ڈاکٹر نے بھی اس بیان کی تصدیق کی ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ یہ اس نوعیت کا پہلا کیس نہیں، اس سے قبل اس طرح کے دو کیسز رونما ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔