Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کھیل

پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

شیئر کریں
پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ اب 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ میچ کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پہلے سے طے شدہ تاریخوں پر ہی ہوگا، تاہم صرف میچ کے مقام کو تبدیل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مقابلے کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ اسموگ کے باعث لاہور میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے متعلق مسائل سامنے آتے رہے ہیں، جس کے پیش نظر پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی کو متبادل وینیو مقرر کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/pakistan-sri-lanka-second-test-moved-from-lahore-to-rawalpindi/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں