نازیہ اور زوہیب حسن کے والد انتقال کرگئے
کراچی: لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کے والد بصیر حسن انتقال کرگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر زوہیب حسن نے اپنے والد کے ساتھ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ اُنہوں نے اپنے والد کے لیے الوداعی پیغام بھی لکھا۔ زوہیب حسن نے اپنے والد کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’’میرے ہیرو، میرے دوست جب تک ہم دوبارہ نہیں مل جاتے تب تک کے لیے آپ کو الوداع۔‘ ‘‘زوہیب حسن اِس وقت لندن میں موجود ہیں اور ابھی اُن کی جانب سے اِس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ اپنے والد کی تدفین کےلیے پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں۔بصیر حسن کراچی میں ایک بزنس مین تھے۔ جبکہ اُن کی مرحومہ بیٹی نازیہ حسن اور بیٹے زوہیب حسن کا شمار پاکستان کےمقبول ترین پاپ سنگرز میں ہوتا ہے۔