103 سالہ شخص کی نوجوان لڑکی سے شادی
جکارتہ : عمر رسیدہ انڈونیشن شہری نے انتہائی کم عمر لڑکی سے شادی کرکے دنیا کو حیران کردیا، شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انڈونیشیا کے شہر سیوا میں 103 سالہ بوڑھے شخص پوانگ کاٹے نے 27 سالہ جوان لڑکی انڈو الانگ سے شادی کرلی۔ سوشل میڈیا پر عمر رسیدہ شخص کی متنازعہ شادی کی ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین پوانگ کاٹے کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ دلہا اور دلہن کی عمر میں 76 سال کا فرق ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اس شادی کو سچ ماننے سے ہی انکار کردیا۔