کراچی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 3 دہشت گرد گرفتار
کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے کے انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشنز، 3 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد۔
آپریشن کے دوران افغانستان سے تربیت یافتہ دو دہشت گرد گرفتار، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ مع ایمونیشن اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں نبی گل، محمد عقیل شامل ہیں۔ ملزمان نے انٹیروگیشن کے دوران 2008 میں برنس روڈ پر انٹیلی جنس بیورو کے دو افسران کو ٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کرنے کا اعتراف کیا۔
گرفتار ملزمان نے شہر بھر میں قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔
ایک اور مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں کراچی کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں پولیس کو مطلوب لیاری گینگ وار کے سرگرم کارکن کو گرفتار کیا گیا، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اورایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزم شہزاد عرف چھوٹو نے دوران انٹیروگیشن شہر بھر میں چالیس سے زائد قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔
ملزم نے عزیر جان بلوچ کے حکم پر ساتھیوں کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بابا لاڈلا گروپ سے منسلک کارندوں سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور شہریوں کی چالیس سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں، ملزمان سے برآمد اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کیا جارہا ہے۔