ایران کی مدد کے لیے علی بابا کے شریک بانی جیک ما کا بڑا اعلان
بیجنگ: دنیا کی مقبول ترین ای کامرس کمپنی ’’علی بابا‘‘ کے شریک بانی جیک ما بھی کروناوائرس کے خلاف جنگ کے لیے میدان میں اتر آئے۔
چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیک مانے ایران کی مدد کا اعلان کردیا۔چین کے امیر ترین شہریوں میں شمار ہونے والے جیک ما نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم ایک ملین سرجیکل ماسک اکھٹا کررہی ہے جو ایران پہنچائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماسک کے ذریعے مہلک وائرس سے شہری اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ کروناوائرس سے لڑنے کے لیے جیک ما نے جاپان کو بھی دس لاکھ سرجیکل ماسک کی امداد کی۔