اراضی الاٹمنٹ، نیب ملتان نے شہباز شریف سے جواب طلب کرلیا

ملتان: نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو تحریری سوال نامہ بھیج دیا گیا۔
نجی نیوز ٹی وی کے مطابق نیب ملتان نے نیشنل پارک بہاولپور کے لیے اراضی کی الاٹمنٹ کے معاملہ پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے جواب طلب کر لیا اور انہیں 18 مئی کوجواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب ملتان 14 ہزار 400 کینال رقبہ کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کررہا ہے اور احتساب بیورو کی جانب سے شہباز شریف سمیت سابق ایم این اے بلیغ الرحمان اور چوہدری عمر محمود ایڈووکیٹ کو بھی تحریری سوال نامہ بھیجا گیا ہے جب کہ چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کو بھی سوال نامہ ارسال کیا گیاہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔