ڈیرن سیمی کا پاکستان سے محبت کا منفرد انداز
اسلام آباد: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اتوار کی شب فرنچا ئزمالک جاوید آفریدی کے ہمراہ اسلام آباد کی سڑکوں پر لانگ ڈرائیو کرتے ہو ئے نظر آئے ۔
ڈرائیو کرتے وقت ڈیرن سیمی پاکستان کا مشہور قومی نغمہ "دل دل پاکستان، جان جان پاکستان” سُنتے رہے۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ پہلی بار نہیں کہ سیمی نے پاکستان سے محبت کا اظہار اس طرح کیا ہو۔ پچھلے سال سیمی ٹیم کے ہمراہ مزارِ قا ئد حاضری دینے آئے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگا ئے تھے۔
ڈیرین سیمی نے قائداعظم کے پیغام تنظیم، اتحاد اور ایمان کی تعریف کرتے ہو ئے کہا تھا کہ اس پیغام کو میں اپنی زندگی کا اصول بناوُنگا۔
ڈیرن سیمی پاکستان سے محبت کے اظہار کے لیے منفرد انداز اپناتے رہتے ہیں۔ ان انداز کو اندرونی اوربیرونی ملک پاکستانی بے حد پسند کرتے ہیں۔ سیمی کا اس طرح پاکستان میں گھومنا، کھانا، پینا اور گاڑی چلانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پُر امن اور محفوظ ملک ہے۔