مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں کا قتلِ عام بند کرے، آیت اللہ خامنہ ای

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دہلی میں شدت پسند ہندووُں کے ہاتھوں ہونے والے مسلم کش فسادات پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایرانی سپریم لیڈر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت ہندو شدت پسندوں کو مسلمانوں کے قتل عام سے روکے۔

انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے لکھا کہ مسلمانوں کا قتل عام نہ رکا تو اسلامی دنیا سے بھارت کے تعلقات ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوری طور پر مسلمانوں کا قتلِ عام بند کرے۔


اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا تھا بھارت سمجھ سے باہر مجرمانہ ذہنیت کو پنپنے سے روکے۔


ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا بھارت میں تمام قومیتوں سے اچھا سلوک ہونا چاہیے۔


واضح رہے کہ دہلی میں مسلم کُش فسادات کے بعد خوف کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ نظام زندگی مفلوج اور لوگ گھروں میں محصور ہیں، نئی دہلی میں ہلاکتوں کی تعداد اب تک تقریباً 50 ہوچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔