باقر نقوی کا کارنامہ: دنیا کے پہلے ناول گینجی کا اردو ترجمہ شائع

باقر نقوی اور خرم سہیل کا کارنامہ: دنیا کے پہلے ناول گینجی کی کہانی کے اردو ترجمے کی اشاعت
دنیا کا اولین ناول تصور کیا جانے والا گینجی کی کہانی کا اردو روپ شایع ہوگیا۔ اس ضخیم ناول کو ایک ہزار سال قبل ایک خاتون فکشن نگار موراساکی شیکیبو نے قلم بند کیا تھا۔ یہ ترجمہ ممتاز مترجم، باقر نقوی کی کاوش ہے، جسے معروف صحافی اور براڈ کاسٹر، خرم سہیل پاکست جاپان لٹریچر فورم کے زیر اہتمام سامنے لائے ہیں۔

اس ناول کا دنیا بھر کی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ البتہ اردو میں اسے پہلی بار مکمل روپ دیا گیا ہے۔ اس ترجمے کے لیے آرتھر ویلے اور ایڈورڈ سائیڈن اسٹیکر کی انگریزی ترجمے کو سامنے رکھا گیا۔ اردو کے پہلے ماہر نوبیلات باقر نقوی نے بیماری کے باوجود اسے اردو روپ دینے کی ٹھانی۔ ابھی ترجمہ ہی ہوا تھا کہ

بیماری کے باعث وہ انتقال کر گئے۔ تحقیق، تدوین اور حواشی کی ذمے داری خرم سہیل نے نبھائی۔
گیارہ سو سے زاید صفحات کے اس ناول کو راحیل پبلشرز، کراچی نے شایع کیا گیا ہے، قیمت تین ہزار روپے ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔