آزاد کشمیر کا پولیس کانسٹیبل، بہترین کھلاڑی اور کمنٹیٹر

آزادکشمیر پولیس میں ایک ایسا کنسٹیبل بھی موجود ہے جو تعلیمی لحاظ سےایم ایس سی اکنامکس، ایم اے اردو اور بی ایڈ کوالیفائیڈ ہے۔ احمد کاظمی 2013 میں مظفرآباد کے کوٹے پر محکمہ پولیس میں میرٹ لسٹ پر پہلے نمبر پر آتے ہوئے بطور کانسٹیبل بھرتی ہوا۔ اس کے بعد پولیس ٹریننگ اسکول سے بھی ٹریننگ مکمل کی اور آل راؤنڈ سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔ دوران سروس پولیس ٹریننگ اسکول، لائن ہیڈکوارٹرز اور اسٹرائیکنگ فورس میں خدمات انجام دیں۔ کانسٹیبل احمد کاظمی (جو محکمہ پولیس میں بھرتی سے قبل ایک بہترین اسپورٹس مین کی حیثیت سے پہچانا جاتا تھا) نے بھرتی ہو جانے کے بعد بھی کھیلوں سے اپنا رشتہ قائم رکھا اور فارغ اوقات میں کرکٹ میچوں پر اردو رننگ کمنٹری شروع کردی۔ انہوں نے اپنی کمنٹری سے رمضان ٹورنامنٹ، شہدائے پولیس لیگ، مظفرآباد سپر لیگ اور کشمیر سپر لیگ وغیرہ میں بحیثیت اردو کمنٹیٹر اپنی پہچان بنا لی اور اتنی شہرت حاصل کی کہ اس  کو کشمیر کے سب سے بڑے ریڈیو نیٹ ورک سنو ایف ایم (89.4) کی انتظامیہ نے کشمیر پریمئر لیگ میں بطور کمنٹیٹر سلیکٹ کر لیا۔ کے پی ایل میں کانسٹیبل احمد کاظمی نے انٹرنیشنل کمنٹیٹرز کے ساتھ کمینٹری کے جوہر دکھاتے ہوئے خوب پذیرائی حاصل کی ۔ احمد کاظمی محکمہ پولیس کا ایک قابل فخر روشن ستارہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔