بلاول کی دھابیجی، گھارو اور مکلی آمد، فقیدالمثال استقبال

ٹھٹھہ/ دھابیجی/ گھارو: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دھابیجی اور گھارو آمد پر ہزاروں افراد نے فقید المثال استقبال کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دھابیجی سے ٹھٹھہ تک ہائی وے کے دونوں اطراف جگہ جگہ استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور، زبردست نعرے بازی کی گئی۔


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مکلی بائی پاس پر بھی زبردست استقبال کیا گیا۔
مکلی بائی پاس جیے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا، اس موقع پر خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کا اجتماع تھا۔

واضح رہے گزشتہ دنوں بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے وہاں درپیش مسائل کو حل کرنے پر زور دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔