باہر جانے کیلئے درخواست نہیں کروں گی،اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔مریم نواز
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ کیساتھ شادی طے پا گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکوں گی۔ شرکت نہ کرنے کی وجہ میرے خلاف جعلی کیس اور نام ای سی ایل میں ہونا ہے۔مریم نواز نے اپنے بیٹے کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ
جب والدہ فوت ہوئی تو میں جیل میں تھی۔ اب میں بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سے باہرجانے کےلیے کوئی درخواست نہیں کروں گی، میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔خیال رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوگا۔ دونوں خاندانوں نے شادی کے دعوت نامے عزیز و اقارب کو بھیجنا شروع کردیے ہیں۔