اسد عمر کی عوام سے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل
اسلام آباد: وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے عوام سے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کر دی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں درخت تیزی سے کاٹے جا رہے ہیں تاہم شجر کاری مہم سے آئندہ نسلوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے مون سون شجر کاری مہم میں عوام سے حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ترقیاتی نظام سے متعلق کچھ فیصلے وزیر اعظم کے پاس لے کر جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں یکساں نظام ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں اور صرف اسلام آباد میں 2 لاکھ 75 ہزار درخت تاجروں سے مل کر لگا رہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں پانی کی بڑی اسکیم لے کر آرہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک سال میں 4 اسپتال بھی بنانے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں کئی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے قانون کی خلاف ورزیاں کی ہیں سی ڈی اے اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز میں تفریق ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ غازی بھروتھا سے اسلام آباد کو 10 کروڑ گیلن پانی دیا جائے گا اس کے علاوہ اسلام آباد میں گورننس سسٹم بہتر بنا رہے ہیں