دنیا کے عجیب و غریب اور دلچسپ قوانین

احمد اقبال

 

دنیا میں ہر ملک، ریاست اور خطے کے اپنے قوانین ہوتے ہیں۔ ان قوانین کا مقصد وہاں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنا اور روز مرہ کے معاملات کو خوش اسلوبی سے چلائے رکھنا ہے.

کچھ ممالک میں چند ایسے قوانین بھی رائج ہیں کہ جو غیر معمولی، منفرد، حیرت انگیز اور بعض اوقات ناقابلِ فہم ہیں۔ لوگ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آخر ایسے قانون کی ضرورت یا مقصد کیا ہوسکتا ہے۔ لیکن لازمی نہیں کہ ان قوانین پر عمل درآمد بھی اتنی ہی سختی اور پابندی کے ساتھ کیا جاتا ہو۔ تو آئیے ایسے چند قوانین پر روشنی ڈالتے ہیں

سنگاپور میں پبلک مقامات پر چیونگم چبانا غیر قانونی ہے

یونان میں آثار قدیمہ کے علاقوں میں اونچی ہیل والے جوتے پہننا غیر قانونی ہے

جرمنی کی شاہراہوں پر گاڑی کی گیس ختم ہو جانا غیر قانونی فعل ہے۔

اٹلی کے شہر وینس میں کبوتروں کو دانہ ڈالنا ممنوع ہے، جبکہ دوسرے شہر مِیلانمیں ہر شہری کے لیے مسکرانا ایک قانونی ذمہ داری ہے، سوائے اس کے کہ وہ جنازے پر یا ہسپتال میں ہو۔ گویا اس سے ہٹ کر دیگر حالات میں مسکرانے سے گریز کرنا قانوناً منع ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں شراب پی کر گائے کی سواری ممنوع ہے۔

سری لنکا میں مہاتما بدھ کے مجسموں کے ساتھ سیلفی لینا غیر قانونی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر وکٹوریا میں پتنگ اڑانا ممنوع ہے۔ وہاں خود سے گھر، آفس کا بلب تبدیل کرنا بھی ممنوع ہے۔ یہ کام صرف ایک لائسنس یافتہ الیکٹریشن ہی کرسکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں قسم کھانا غیر قانونی ہے۔

جاپان میں نصف شب کے بعد ڈانس کرنا غیر قانونی ہے، اگر آس پاس اندھیرا ہو۔ وہاں موٹاپے کا شکار ہونا بھی غیر قانونی ہے۔

فرانس کے شہر سارپورنیکس میں پیشگی تدفین کے لیے جگہ خریدے بغیر مر جانا غیر قانونی ہے، جبکہ ملک بھر میں ٹرین کے سفر کے دوران بوس و کنار ممنوع ہے۔ یہ عمل ۔پلیٹ فارم پر قانونی ہے مگر صرف اس وقت تک، جب تک ٹرین پلیٹ فارم پر نہ پہنچی ہو۔

چین میں سرکاری اجازت کے بغیر مر کے اگلے جنم میں پیدا ہونا جرم ہے۔ تبت میں بدھ مت کے پیروکار آواگون پر یقین رکھتے ہیں۔ اس عجیب و غریب قانون کے تحت ہر بدھ کو زندگی میں ایک بار، دوسرے جنم کے لیے سرکار سے تحریری اجازت نامہ لینا ضروری ہے۔ یہ یقین دلاتے ہوئے کہ وہ اگلے جنم میں بھی چین کا وفادار رہے گا۔

کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا میں ساسکواچ کو قتل کرنا قانوناً جرم ہے۔ اب یہ الگ بات ہے کہ ساسکواچ ایک خیالی جانور ہے جس کا حقیقت میں وجود نہیں۔

بولیویا میں شادی شدہ خواتین ایک نشست میں وائن کا صرف ایک گلاس پی سکتی ہیں۔

امریکی ریاست ایریزونا میں میں شام 7 بجے کے بعد گھر کے باتھ ٹب میں گدھے کو سلانا جرم ہے۔ (یہ مضحکہ خیز قانون 1924 کے ایک حادثے کے بعد بنایا گیا)۔ ایک اور امریکی ریاست اوہایو میں پولیس اہلکاروں کے لیے کتے کو کاٹ لینا قانونی اور جائز ہے۔ ایک اور ریاست میری لینڈ میں علم نجوم، قیافہ شناسی اور پیش گوئی ممنوع ہے۔

جارجیا میں مرغی کا سڑک عبور کرنا ممنوع ہے۔ "جرم” کی ذمہ داری مرغی کے مالک پر ہوگی۔

جزیرہ ہوائی میں بل بورڈز لگانا ممنوع ہے۔

۔بھارت میں گائے کو ذبح کرنا، اس کا گوشت رکھنا ، کھانا یا فروخت کرنا قانوناً جرم ہے۔۔ بھارتی فوجیوں کے لیے چاقو پاس رکھنا بھی ممنوع ہے، ماسوائے ناگالینڈ سے تعلق رکھنے والے سپاہیوں کے۔

جنوبی افریقا میں ریچھ سے کشتی لڑنا غیر قانونی ہے۔ مزے دار بات یہ ہے کہ اس ملک میں ریچھ نہیں پائے جاتے۔

ساموا میں اپنی بیوی کا برتھ ڈے بھول جانا قانوناً جرم ہے، اس پر مقدمہ دائر کیا جاسکتا ہے۔

نیوزی لینڈ میں ہاٹ ائیر بیلون کی سواری کرتے وقت پالتو مرغ ساتھ رکھنا ممنوع ہے۔

روس میں ایسی کار چلانا ممنوع ہے جس پر گرد و غبار لگا ہو۔

ترکی میں کرنسی نوٹ پھاڑنا جرم ہے بھلے وہ آپ کی اپنی ملکیت ہو۔

مڈگاسکر میں حاملہ خواتین کے لیے Hat پہننا ممنوع ہے۔

مصر میں عام انتخابات کے دوران ووٹ نہ دینا جرم ہے۔

تھائی لینڈ میں گھر سے باہر انڈر گارمنٹس پہننا لازم ہے اور ایسا نہ کرنا غیر قانونی فعل ہے۔

آپ نے یہ عجیب و غریب قوانین ملاحظہ کیے، اب بتائیں، آپ کو کونسا قانون سب سے زیادہ عجیب و غریب لگا؟

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔