شہرقائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ

چیف میٹرولوجسٹ کراچی کے مطابق ہیٹ ویو کا کراچی میں کوئی امکان نہیں ، اپریل کا مہینہ گرم گزرتا ہے تاہم اس وجہ سے گرمی کی جذوی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال کے خدشات نہیں کیونکہ سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب کم ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ان مزید کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باوجود  ریکارڈ گرمی پڑنے  کا کوئی امکان نہیں کیونکہ 31 اپریل 2002 کو شہر کا درجہ حرارت 43.4 ڈگری ریکارڈ ہوچکا ہے، ماہ اپریل میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں مغربی سسٹم کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔