پنجاب میں کورونا کے ساتھ ڈینگی کیسز میں اضافہ
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کیسز میں اضافہ خطرناک ہو سکتا ہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے گرین بیلٹس اور پارکوں کی صفائی کو یقینی بنائے تاکہ ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
خیال رہے کہ لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ شہری اپنے گھروں اور اطراف میں صفائی کا خیال رکھیں، متعلقہ اداروں کو بھی ڈینگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کرناہوں گی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی لاروا کی تلفی کے لیے ٹیمیں قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔
دوسری جانب پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے، جس کے پیش نظر حکومت نے نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کرلی۔جبکہ خیال رہے کہ جاب حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے ، تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر ڈی جی ایچ ایس آفس اور سی ای اوز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کچھ دنوں سے کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے لہذا تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔