بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ، محکمہ موسمیات

بارشوں سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔تفصِلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آج سے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔دوسری جانب راولپنڈی اور گردنواح میں موسلادھار بارش نے موسم سہانا کر دیا ہے ، مون سون کی بارش کے باعث واسا نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آج سے بارش کا امکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہاہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواکے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارشوں سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔


جبکہ دوسری جانب شہر قائد میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام ہولڈنگ بورڈ،اسٹیمر،سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ضلع سینٹرل ڈی ایم سی ایڈورٹائزنگ شعبےنےتمام کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے تھے ، تاہم ابھی تک سائن بورڈ اسٹیمراورہولڈنگ بورڈ ہٹائے نہیں گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں اورتیزہواؤں کی پیشگوئی کے پیش نظر ضلع سینٹرل میں تمام ہولڈنگ بورڈ، اسٹیمر ، سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔