ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد میں اب چند ہی دن باقی بچے ہیں۔ سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔سعودی ماہر فلکیات کے مطابق رواں سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 ایام کا ہوگا، یوں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی، حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔۔ پاکستان میں یکم ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ خلیجی ممالک میں بھی اسی تاریخ کو عید قربان کی آمد کی پیشن گوئی کی جا چکی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔