اراکین اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کر دیا۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ ڈرامہ نکلا ۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر معاملے کی فرانزک بنیادوں پر کرائی گئی تحقیقات سے حقیقت سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق ریم شاہ رکن اسمبلی سے شادی کے دعوے کے بعد بڑی مشکل میں پھنس گئیں، وزیراعلیٰ کی جانب سے کرائی گئی تحقیقات کے بعد اراکین اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شادی کے دعوے کو ڈرامہ قرار دے دیا جب کہ ارکان سندھ اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے

۔گذشتہ روز بھی اراکین اسمبلی کی جانب سے حریم شاہ کے شادی کے دعوے کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا گیا تھا۔کن سندھ اسمبلی امداد علی پتافی بولے شادی کرنا سنت ہے لیکن حریم شاہ کا یہ سب ڈرامہ ہے۔کسی وزیر نے ٹک ٹاک اسٹار سے شادی نہیں کی۔ شمیم ممتاز کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نام بتا دیں تاکہ ہم بھی مٹھائی کھا لیں، ٹک ٹاک پر شہرت کے لیے یہ شوشہ چھوڑا گیا۔ شاہینہ شیر علی نے کہا کہ حریم شاہ کی شادی کا ایشو شہرت کے لیے ہے اور کچھ نہیں۔ایم پی اے لال چندا کرانی کا کہنا تھا کہ کل سے اسمبلی میں ایک دوسرے کے ہاتھ دیکھے جا رہے ہیں،کسی نے شادی نہیں کی ہم ایک دوسرے سے واقع ہیں ۔ وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ حریم شاہ کی شادی کا دعویٰ مسترد کر چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔