پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی نیچے آگئی

پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی نیچے آگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ایک دن میں صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے کل7 اموات ہو ئیں اور 144 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 0.8 رہی۔
دوسری جانب ملک میں کوروناوائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 979 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 062 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 979 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 957,371 ہوگئی ہے جن میں سے 903,484 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 27افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 606 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔