سندھ ایکشن کمیٹی کی قیادت کی ضمانت میں15 جولائی تک توسیع

کراچی: سندھ ایکشن کمیٹی کی قیادت کی ضمانت میں15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بحریہ ٹاون حملہ کیس میں سندھ ایکشن کمیٹی کی قیادت کی ضمانت میں15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے ، اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینر جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک شروع کریں گے لیکن اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ جب تک بحریہ ٹاون سمیت مختلف میگا پروجیکٹس سندھ کی زمینوں پر قبضےبند نہیں کرتے ان کی تحریک جاری رہے گی اور اس کو مزید تیز کیا جائے گا ۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔