فشرمین سوسائٹی کے انتخابات کی تیاریاں
FCS election
کراچی۔ فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے انتخابات سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت کمپیوٹرائزڈ ممبرشپ کے بجائے مینوئل طریقے سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 18 جون کو ہونے والے انتخابات پرانے طریقے کے مطابق ہو رہے ہیں فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے بورڈ نے جن ممبران کی ممبرشپ معطل کی تھی ان کو بھی ووٹنگ کے عمل میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اور سندھ ہائی کورٹ کا حکم تھا کہ کمپیوٹرائزڈ کارڈز کے ذریعے آئندہ انتخابات کرائے جائیں مگر اس فیصلے کے برعکس پرانے طریقے سے انتخابات کرائے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ محکمہ ثقافت سندھ کے ڈائریکٹر جنرل اور فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے الیکشن افسر علیم لاشاری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پولنگ کا وقت بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ ایف سی ایس کے ترجمان کے اعلامیے کے مطابق اب اٹھارہ جون پولنگ صبح 9 بجے کے بجائے دو پہر ڈھائی شروع ہوگی اور شام چار بجے انٹری گیٹ بند کردئیے جائیں گے۔ الیکشن افسر علیم لاشاری نے کہا کہ جعلی ووٹنگ کی روک تھام کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ تین ماہ قبل فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین عبدالبر کے مستعفی ہونے بورڈ کے انتخاب ہوں گے جس میں نجی ڈائریکٹرز کا انتخاب ہوگا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخاب کے بعد نئے چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔