سندھ :کورونا کے مزید 925 نئے کیسز رپورٹ
سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 16 افراد انتقال کر گئے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر 5125 افراد انتقال کرچکے ہیں۔جبکہ 24 گھنٹوں میں 925 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔جب کہ 3 لاکھ 22 ہزار تین سو تینتیس افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق شہر میں اب تک 2 لاکھ 16 ہزار8 سو گیارہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 84 اموات عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 84 اموات ہوچکی ہیں ۔ جبکہ تفصِلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 937 ہے۔ جبکہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 تک پہنچ گئی۔اور 8 لاکھ 60 ہزار 385 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہے۔