کورونا: آئی ایم ایف کے 100 ارب ڈالر کہاں خرچ ہوئے؟بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کےلیے آئی ایم ایف نےسوا ارب ڈالر دئیے، وہ کہاں خرچ ہوئے؟ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے سوال کیاکہ کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو سوا ارب ڈالر دیئے، وہ امداد کہاں خرچ ہوئی ۔
انہوںنے کہاکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد دی، بتایا جائے کہ یہ فنڈ کن منصوبوں پر لگایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بتائیں کہ کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے انہوں نے ورلڈ بینک کے 200 ملین ڈالر کہاں خرچ کردیئی ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے کرونا ریلیف فنڈ میں پاکستانیوں نے جو اربوں روپے جمع کروائے، ان فنڈز کو کہاں خرچ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کورونا کے مالیاتی پیکج میں گھپلوں پر قوم عمران خان کو معاف نہیں کرے گی۔ پی ٹی آئی حکومت آڈیٹر جنرل رپورٹ میں ہیرپھیر کی کوشش بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت آڈیٹر جنرل رپورٹ کا اجرا کرے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی نااہلی اور کرپشن سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے بدترین بحرانوں کے دوران پی ٹی آئی کے کرپشن اسکینڈل لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے پی ٹی آئی کی اشرافیہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے،ملکی معیشت کی تباہی کی ایک وجہ عمران خان کی سرپرستی میں لوٹ مار کرنے والی مافیا کی کرپشن بھی ہے۔