4 جولائی کو سوات میں تاریخی جلسہ کریں گے،پی ڈی ایم سربراہ
پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کچھ ایسے فیصلے کیے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔لتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہم نے بھی قربانیاں دی ہیں۔ پی ڈی ایم قوم کی آواز بن گئی تھی۔ ہرپارٹی نے اپنا انتخابی مفاد دیکھنا ہوتا ہے۔ ہم نے پیپلزپارٹی کےلیے راستے بندنہیں کیے۔
مولانافضل الرحمان نے مزید یہ بھی کہا کہ اپنے مقاصد کے لیے قوانین لائے جارہے ہیں، عام آدمی سے حقوق چھیننے جا رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کوتوڑنے میں بھی ان لوگوں کا کردار ہے۔ حکومت بجٹ سے متعلق غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔ جی ڈی پی سے متعلق حکومت عوام کوگمرا ہ کررہی ہے۔ہم حکومت کے کسی وزیر کی
بات پر اعتبار نہیں کرتے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر اجتماعی طور پراستعفے نہیں دیے تو حکومت طویل مدت تک چلے گی۔ استعفوں کے آپشن کو قبول نہ کرنا حکومت کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 4 جولائی کو سوات میں تاریخی جلسہ کریں گے، 29 جولائی کو کراچی میں بڑا جلسہ ہوگا۔