وائرس کی ایک نئی شکل میں علامات کے بغیر موت ہوجاتی ہے

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر بہت زیادہ خطرناک ہے، وائرس کی ایک نئی شکل میں علامات کے بغیر موت ہوجاتی ہے۔لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ صوبے میں کورونا کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، صورتحال دیکھتے ہوئے ہوئے مجبوری کے تحت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ یکم مئی کو بلوچستان میں کورونا کے 22 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ،سختی کرنے کے بعد کیسز میں کمی آئی، حکومت اور این سی او سی ماہرین کی تجاویز پر عمل کر رہے ہیں۔دوسری جانب ک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا سے مزید 78افراد جاں بحق اور 3447نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔