پنجاب، کورونا کیسز کی مجموعی تعداد تین لاکھ سے تجاوز

24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار99 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے 83 افراد جاں بحق جب کہ 2 ہزار296 نئے کیسز رپورٹ ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پنجاب میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 17 ہزار 557، اسلام آباد میں 75 ہزار 67، بلوچستان میں 22 ہزار 278، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 57 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 305 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد91 ہزار 547 ہے جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔