اسپین: 22 افراد کو کورونا کا مریض بنانے والا گرفتار

اسپین میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں مبتلا ہوا اور اس نے گھر میں آرام کرنے کے بجائے اپنے معمولات زندگی برقرار رکھے اور اس نتیجتے میں 22 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے کا سبب بنا ساتھ ہی پورے جزیرے میں اس وبا کو پھیلا دیا۔اسپین کی
اخبار کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شخص کے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ نے ثابت کردیا کہ وہ کورونا کا مریض ہے مگراس وقت تک دیگر افراد متاثر ہوچکے تھے۔اخبار کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص نے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی بیماری چھپائی اور دوسروں کو متاثر کرنے کا سبب بنا۔ پولیس کےمطابق اس کی وجہ سے یہ وبا جزیرے پربھی پھیلی۔

گرفتار کیے جانے والے ملزم نے جن 22 افراد کو کورونا سے متاثر کیا ہے ان میں دفتری ساتھیوں، جم میں آنے جانے والے افراد سمیت خاندان کے قریبی لوگ بھی شامل ہیں جب کہ متاثرین میں ایک تین سالہ بچہ بھی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔