روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا، سونے کی قیمتوں میں استحکام

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا، سونے کی قیمتوں میں استحکام

لاہور: ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعداد و شمار جاری کردیے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا ہے اور ڈالر کی قیمت 153 روپے 33 پیسے سے کم ہوکر 153 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد قیمت 1736 امریکی ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں بالترتیب 1لاکھ 4 ہزار اور 89 ہزار 163 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتیں بالترتیب 1360 روپے اور 1165.98 روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔