پی ڈی ایم نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلیے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے

اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے سیکریٹری سینیٹ قاسم صمد خان سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کی جگہ ان کے کاغذات شیری رحمان نے وصول کیے جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے کاغذات خود وصول کیے۔ اس موقع پر مولانا عطاء الرحمان، فاروق ایچ نائیک اور سعید غنی بھی موجود تھے۔ دوسری جانب یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ ممبرز کا کارڈ بھی حاصل کرلیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔