سرائےعالمگیر: ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق

سرائے عالمگیر: ایک ہی خاندان کے چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق سے سراسیمگی پھیل گئی، پورے گاؤں کو سیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ ہولناک واقعہ سرائے عالمگیر کے ایک گائوں میں پیش آیا، اسپین سے آئے شہری کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد باقی خاندان کا ٹیسٹ کیا گیا۔
متاثرہ شخص پندرہ روز قبل اسپین سے آیا تھا، اس دوران اس نے کوئی احتیاط نہیں کی اور لوگوں سے ملتا رہا
اس شخص کے خاندان میں کورونا کی تصدیق ہونے پر گاؤں کو سیل کردیا گیا، پولیس اور پاک آرمی نے گاٶں کا کنٹرول سنبھال لیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔