سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی کے بعد 106100 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 90964 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روزبھی فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔