پاکستان میں کورونا کے مزید ایک ہزار388 نئے کیسز رپورٹ
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 75 اموات ہوچکی ہیں جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار13 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار916 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار388 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں ۔جبکہ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار648 ہے اور5لاکھ54ہزار225 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔