پاکستان میں کورونا سے مزید 33 مریض جاں بحق
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 33 اموات اور ایک ہزار 315 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 837 اور کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 21 ہزار 554 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 837 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 797 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار 554 ہے اور 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار 13 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 33مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 837 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں ملک بھرمیں39086کوروناٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے ایک ہزار 315 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 21554 ہوگئی جبکہ ملک میں 5 لاکھ 78ہزار 797 پازیٹو کورونا کیس سامنےآ چکے ہیں۔