ویکسین لینے کے باوجود بھی وائرس ہونے کا خدشہ
کورونا وائرس کی ویکسین لینے کے باوجود بھی وائرس ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔تفصِلات کے مطابق برطانوی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جوناتھن نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر رسیدہ افراد میں ویکسینیشن کے بعد معدافتی نظام مضبوط ہونے میں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔پروفیسرجوناتھن کا کہنا تھا کہ ایسے افراد ویکسین لگوانے کے باوجود وبا پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا لوگوں کو ویکسین لگوانے کے بعد بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔