سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا رجحان رہا۔آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 350 روپے ہوگئی۔ فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 299 روپے اضافے سے 97 ہزار 179 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قدر 15 ڈالر اضافے کے بعد 1890 ڈالر فی اونس رہی۔