وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تابش گوہر کو گزشتہ برس اکتوبر میں معاون خصوصی بنایا گیا تھا۔ان کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق معاون خصوصی تابش گوہر نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ تابش گوہر آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں کی رقم واپس کروانا چاہتے تھے۔اطلاعات کے مطابق تابش گوہر کوتوانائی پر ڈائریکشن نہ ہونے پر تحفظات تھے اور انہوں نے متعدد بار اپنے خدشات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا تھا۔واضح رہے کہ تابش گوہر کے الیکٹرک میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ 7 سال تک کے الیکٹرک کے چیئرمین اور سی ای او رہے اور اکتوبر 2015 میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے الیکٹرک ریٹائر ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔