اپوزیشن کے لانگ مارچ سے کیسے نمٹنا ہے یہ بعد میں دیکھیں گے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکتیس جنوری تک وزیراعظم مستعفی ہوں گے نہ اپوزیشن استعفے دے گی۔ ہوسکتا ہے کچھ لوگ استعفے دے دیں لیکن سارے استعفے نہیں دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن این آر او کسی صورت نہیں دیں گے اور نہ نیب ختم ہوگا۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے جب کریں گے تو سب کو معلوم ہوجائے گاتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا لانگ مارچ ہو گا لیکن فی الحال لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی۔ خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ س کیسے نمٹنا ہے یہ بعد میں دیکھیں گے۔حکومت فی الحال اس پر کابینہ میں بحث نہیں کر رہی۔ آپ دیکھیں گے یہ استعفے بھی نہیں دیں گے اور پوری امید ہے یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے۔ اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو ہم استقبالیہ کیمپ لگانے پر غور کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔